میرا بیٹا کو کینسر تھا تو میں اسے یہودی ایجنٹ عمران خان کے کینسر ہسپتال | Imran Khan

 میرا بیٹا راحیل خان کو کینسر تھا تو میں اسے یہودی ایجنٹ عمران خان کے کینسر ہسپتال لاھور لے گیا۔ ڈاکٹروں نے علاج اخراجات کے حوالے سے بتایا کہ راحیل خان کے علاج پر 20 تا 25 لاکھ روپے ابتدائی خرچ آسکتا ھے۔ اگر اس رقم سے علاج مکمل نہ ھوا تو مزید لاکھوں روپے اخراجات آسکتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے مجھ سے پوچھا کیا آپ یہ اخراجات برداشت کر سکتے ھو؟

۔

میں ٹھنڈی سانس لیتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے بلوچستان کے شہر لورالائی سے لاھور تک آنے کا کرایہ دوستوں سے قرض لیا تو 20 یا 25 لاکھ روپے خرچ کیسے برداشت کروں؟
۔
میرا جواب سن کر ڈاکٹروں نے کہا پریشان مت ھونا راحیل خان کا علاج یہودی ایجنٹ عمران خان مفت کرائے گا اور اسی وقت راحیل خان کیلئے فری کمپیوٹرائزڈ کارڈ دیا گیا اور راحیل خان مفت علاج کے بعد مکمل صحتیاب ھوا اور باقاعدہ سکول جاتا ھے۔
۔
یہ کہانی صرف ایک راحیل خان کی نہیں بلکہ اس ہسپتال سے ہزاروں راحیل خان مفت علاج کراکر صحتیاب ھوئے اور یہودی ایجنٹ عمران کیلئے دعائیں دیتے ہیں۔ میں جو خان کیخلاف نہیں لکھتا اس کی بڑی وجہ راحیل خان کی حقیقت پر مبنی داستان اور احسان ھے جو مجھ پر قرض ھے۔
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post