ماں کی پیٹ میں دو بچوں کی گفتگو

 ماں کی پیٹ میں دو بچوں کی گفتگو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!



ماں کے پیٹ میں دو بچے تھے۔۔۔ ایک نے دوسرے سے پوچھا: "کیا تم پیدائش کے بعد والی "زندگی" پر یقین رکھتے ہو۔۔۔۔۔؟ دوسرے نے جواب دیا۔۔۔۔۔۔۔ "کیوں نہیں یقیناً۔ڈیلیوری کے بعد کچھ تو ہونا چاہیے ۔شاید ہم یہاں اپنے آپ کو وہاں کیلۓ تیار کرنے آئے ہیں جو ہم بعد میں ہوں گے"۔۔۔۔۔۔۔ ’’بکواس‘‘ پہلے نے کہا۔ "ڈلیوری کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے۔۔۔یہ کیسی زندگی ہوگی ؟"دوسرے نے کہا "میں نہیں جانتا،لیکن وہاں یہاں سے زیادہ روشنی ہوگی۔۔۔۔شاید ہم اپنی ٹانگوں سے چلیں گے اور منہ سےکھائیں گے۔ہوسکتا ہے کہ ہمارے پاس دوسرے حواس ہوں، جو ہم اب نہیں سمجھ سکتے"۔
پہلے نے جواب دیا "یہ بیہودہ بکواس ہے۔۔۔۔پیدل چلنا محال ہے اور ہمارے منہ سے کھانا ؟ ناف ہمیں غذائیت اور ضرورت کی ہر چیز فراہم کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ڈیلیوری کے بعد ناف کے راستے سے ہماری خوراک کا سلسلہ ختم ہوجاۓ گا "۔ دوسرے نے اصرار کیا۔۔ "ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ وہاں کچھ ہے اور ہوسکتا ہے کہ یہاں سے کچھ مختلف ہو۔شاید ہمیں وہاں اس جسمانی حصار کی ضرورت ہی نہ پڑے"۔ پہلے نے جواب دیا، "پھر بکواس اگر واقعی دوسری زندگی ہے، تو وہاں سے کوئی واپس کیوں نہیں آیا ؟ " پیارے ڈیلیوری زندگی کا خاتمہ ہے اور ڈیلیوری کے بعد اندھیرے،"خاموشی" اور "فراموشی" کے سوا کچھ نہیں ہے"۔
"ٹھیک ہے، میں نہیں جانتا، " دوسرے نے کہا، " لیکن یقیناً ہم ماں سے ملیں گے اور وہ ہمارا بہت خیال رکھے گی۔ "پہلے نے جواب دیا "ماں؟ کیا آپ واقعی ماں کو مانتے ہیں؟ یہ ہنسنے والی بات ہے۔اگر ماں ہے تو اب کہاں ہے؟ دوسرے نے کہا، "وہ ہماری چاروں طرف ہے۔ ہم ماں کے آس پاس ہیں۔ ہم اسی کے ہیں۔ اسکے بغیر یہ دنیا نہ ہوگی اور نہ ہوسکتی ہے"۔ پہلے نے کہا: "ٹھیک ہے مگر میں اسے کیوں نہیں دیکھ رہا؟۔۔۔۔لہذا یہ صرف کہنے کی باتیں ہیں مجھے یقین نہیں اتا"
دوسرے نے جواب دیا، "پیارے بعض اوقات، جب آپ خاموش ہوتے ہیں تو یقینا آپ ماں کی آواز کو محسوس کریں گے اور سنیں گے وہ ہماری پکار کو باقاعدہ سن سکتی ہے۔ آپ اسکی موجودگی کو محسوس کرسکتے ہیں۔۔۔۔ اور آپ اس کی پیار بھری آواز اور پکار کو سن سکتے ہیں۔ پیارے بھاٸی میں آپ کو جلد اپنی ماں سے ملواؤں گا
Post a Comment (0)
Previous Post Next Post